’عزیزی ایوانکا
’تمہارے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ دن بہ دن ان کی حالت بگڑتی ہی جا رہی ہے۔ ان کو مدد کی ضرورت ہے۔ کچھ کرو۔ انھیں اس بھیڑ سے دور لے جاؤ۔‘
یہ خط معروف دستاویزی فلم ساز مائیکل مور نے ڈونلڈ ٹرمپ کی سب سے چہیتی صاحبزادی ایوانكا ٹرمپ کے نام تحریر کیا ہے۔
ایک اور صاحب نے بھی ایوانكا کو مشورہ دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنے والد کو لے کر ’سیر پر نکل جائیں،
مارٹینی کی چسكي لیں اور زندگی کے مزے لوٹیں۔ سیاست اب بہت ہوگئي۔‘ویسے یہ تجویز بری نہیں ہے۔
دیکھا جائے تو ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ایک سال میں جو کچھ کر دکھایا وہ برسوں سے کوئی نہیں کر پایا۔
امریکہ کی بورنگ سیاست کو انھوں نے بالکل ریئلٹی شو کی طرح مصالحے دار بنا دیا ہے۔وہ ہر دن کوئی ایسا کارنامہ سر انجام دیتے ہیں کہ آپ کوئی بھی نیوز چینل دیکھیں، ویب سائٹ پر چلے جائیں، صرف ٹرمپ، ٹرمپ، ٹرمپ کی ہی گونج سنائی دیتی ہے۔